تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر جامع مسجد حافظ معینی قادری میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد( حکیم رفعت نسیم ڈپٹی بیورو چیف پنجاب) تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی طرف سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر جامع مسجد حافظ معینی قادری میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔تحریک منہاج القرآن کے ضلعی عہدیداران عبدالستار سلہریا، طارق محمود سلیمی، نور الٰہی چوہان، محمد نعیم قادری اور محمد لقمان عبدالستار نے معززین کو خوش آمدید کہا۔افطار پارٹی میں شہر بھر کی معزز شخصیات چوہدری اعجاز احمد چیمہ،ںافتخار احمد صدیقی، شاہد عنصر گورائیہ، محمد نصر چٹھہ، چوہدری بدر زمان چٹھہ، ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت، چوہدری احمد یار وڑائچ، شوزب بٹ، ڈاکٹر کاشف اشرف، راشد چوہدری، نیئر عالم، زاہد محمود ہاشمی، عابد پرویز، صوفی اشرف نثار، محمد فاروق چیمہ، سید شہباز بخاری، محمد عمران، محمد حسنین، محمد قیصر چیمہ، محمد اسلم کلیار اور امجد مجید بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر علامہ احمد ندیم قادری نے روزہ کی اہمیت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے بے شمار روحانی فوائد اور برکتیں ہیں وہیں پر جسمانی طور پر بھی اس کے بہت زیادہ مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ روزہ ہی روح کی اصل غذا ہے۔جس کا مقصد روح کو طاقتور بنانا ہے تاکہ روح نفس کی امام بن جائے۔آخر میں وطن کی سلامتی، امن اور مسلمانان عالم کیلئے خصوصی دعا کروائی گئی۔ اس افطاری پر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کو یقینی بنا کر ثابت کیا کہ باہمی اتحاد و یگانگت ہی اسلام کا حسن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں