ہومیو ڈاکٹر فاونڈیشن کی خصوصی میٹنگ میں ہو میو پیتھک الائنس کا ساتھ دینے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر واصف HDF پاکستان
جہلم (محمد زاہد خورشید) نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے الیکشن 26 مارچ 2025 کو ہونے جا رہے ہیں اس سلسلے میں الیکشن مہم عروج پر ھے ہومیو پیتھک الائنس اور پی ایچ ایم اے کے درمیان مقابلہ ھے اس سلسلے میں ہومیو پیتھک الائنس کے ڈاکٹر اسد پرویز قریشی اپنی ٹیم کے ہمراہ جن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر عشرت نعیم بھٹی( جنرل سیکریٹری ایچ پی سی اے پاکستان ) ہومیوپیتھک ڈاکٹر رضوان حمید( ایگزیکٹیو ممبر ایچ پی سی اے، پاکستان ) ہومیوپیتھک ڈاکٹر آفتاب حسن منہاس( ایگزیکٹو ممبر ایچ پی سی اے پاکستان ) اور دیگر ڈاکٹرز شایان ہومیو کلینک ٹرالی اڈہ راولپنڈی پر تشریف لائے وہاں پر ڈاکٹر انوار الحق ستی صدر ایچ ڈی ایف راولپنڈی اور ڈاکٹر محمد وسیم ستی جنرل سیکریٹری ایچ ڈی ایف اسلام آباد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے اپنا منشور سامنے رکھا اور ہومیو پیتھک کی ترقی اور ترویج کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں طویل گفت و شنید کے بعد ایچ ڈی ایف راولپنڈی کے صدر ڈاکٹر انوار الحق ستی اور ڈاکٹر محمد وسیم ستی جنرل سیکریٹری ایچ ڈی ایف اسلام آباد نے ایچ ڈی ایف راولپنڈی اور اسلام آباد کے عہدیداران اور کوٹلی ستیاں کے ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کے ہمراہ جن میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری ایچ ڈی ایف پاکستان، ہومیوپیتھک ڈاکٹر فدا حسین فنانس سیکریٹری ایچ ڈی ایف پنجاب، ہومیوپیتھک ڈاکٹر یار محمد عامر جنرل سیکریٹری ایچ ڈی ایف راولپنڈی،ہومیوپیتھک ڈاکٹر حزب اللہ وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی، ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد آصف چوہدری وائس پریزیڈنٹ ایچ ڈی ایف اسلام آباد، ہومیو ڈاکٹر ظفر ستی ہومیو ڈاکٹر ضیا الحق راجہ اور دیگر کے ہمراہ چئیرمین ایچ ڈی ایف پاکستان ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی، صدر ایچ ڈی ایف پاکستان ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ اور جنرل سیکریٹری ایچ ڈی ایف پاکستان ڈاکٹر عدنان حسین کی سربراہی میں ہومیو پیتھک الائنس(ڈاکٹرمحمود الحق عباسی گروپ) کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ھمارے ووٹ اور ھماری سپورٹ الیکشن میں ہومیو پیتھک الائنس کے ساتھ ھے اس پر ڈاکٹر اسد پرویز قریشی نے حمایت کا اعلان کرنے والے تمام ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا یقین دلایا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اگر انہیں کامیابی عطا کی تو وہ ہومیو پیتھک کی ترقی اور ترویج کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلیں گے.
