وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد۔

Spread the love

ہم وطنوں کو یوم پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستانی قوم اور خاص کر یورپ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ایک ایسا دن ہے جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سند ملی۔ ہمارا وطن پاکستان جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو قابل تعریف ہے۔ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر وزرات اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن کی حفاظت اور وطن کی ترقی میں ہم سب کو اہم کردار ادا کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض اور اہم زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ یورپ اور خاص کر اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں کیونکہ ملک کی ترقی عوام سے ہی وابستہ ہے اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات دیں اور اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں