ماہ رمضان تقوی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے،مولانا حمادالدین صدیقی

Spread the love

وزیرآباد ( حکیم رفعت نسیم ڈپٹی بیورو چیف پنجاب) ماہ رمضان تقوی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ غفلت کے پردوں کو دل سے دور کر کے اصل مقصدِ تخلیق کی طرف رجوع کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہ مقدس رحمتوں کا موسم بہار، نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ ۔روزہ صرف اُمت ِمحمدیہ پر ہی نہیں بلکہ دوسری اُمتوں پربھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرض تھا۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا حمادالدین صدیقی نے غازی الطاف حسین گوادر والوں کی جانب دیئے گئے افطار ڈنر کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شرکاء سے خطاب میں کرتے روزہ کی فضیلت بارے خصوصی روشنی ڈالی گئی، افطار ڈنر میں بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے ممبران سید شہباز بخآری، ڈاکٹر کاشف اشرف ،محمد فاروق چیمہ، نئیر عالم ، مرزا ندیم بیگ ، یونس اکرم، شیخ محمد علی، عابد پرویز، عمرعلی راجپوت، مبشر علی، ڈاکٹر عبد القدیر، فاروق حسین، رانا شعیب، شارب صبور سمیت علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں