وزیر آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

Spread the love

وزیرآباد( حکیم رفعت نسیم ڈپٹی بیورو چیف پنجاب) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ۔ شہری عدم تحفظ کا شکار۔ جی ٹی روڈ گرلز کالج کے قریب تاجر سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی گئی۔ سیالکوٹ روڈ پر گھر سے قیمتی سامان چرا لیا گیا۔ رمضان بازار سے موٹر سائیکل چوری۔ پے در پے وارداتوں میں شہری بھاری مال و زر سے محروم۔ اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ
وزیرآباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی و رہزنی کی مسلسل وارداتوں کے باعث شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ تھانہ سٹی کے علاقے سیالکوٹ روڈ پر چور محمد فاروق نامی شہری کے گھر سے بھاری مالیت کا قیمتی سامان چرا کر لے گئے۔تھانہ صدر کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر گرلز کالج کے قریب کاشف الیکٹرونکس کے مالک اور معروف تاجر چوہدری آصف سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ رمضان سہولت بازار کے باہر سے نامعلوم چور AMZ 2623 نمبری موٹر سائیکل چوری لے کر فرار ہو گیا۔ شہر اور گردونواح میں تسلسل سے ہونے والی وارداتوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہری حلقوں نے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں