پنڈ دادن خان کے معروف تجارتی مرکز دھریالہ جالپ میں محکمہ اوقاف کا بڑا آپریشن درجنوں دوکانیں سیل کر دی گئیں

Spread the love

پنڈڈادنخان (ملک ظہیر اعوان)
یونین کونسل دھریالہ جالپ کی مقبوضہ دوکانیں بھی سیل کر کے من پسند افراد کو چھوٹ دے دی گئی تاجروں سمیت سیکرٹری یونین کونسل بھی بے بس ہو گئے، تاجر سراپا احتجاج بن گئے تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف گجرات ڈویژن کا دھریالہ جالب میں بڑا آپریشن مدرسہ فیض القرآن سے متصل درجنوں دوکانیں سیل کر دی گئیں مدرسہ سے متصل دوکانوں کوغیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے جنکا محکمہ اوقاف کی طرف سے کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا درجنوں دوکانیں سیل ہونے سے غریب دوکاندار مثاتر ھوے ہیں ان دوکانداروں نے لاکھوں روپے ایڈوانس ادا کر رکھے تھے اور ماہانہ کرایہ پراہیویٹ مالک کو ادا کر رھے تھے اس کے علاوہ دھریالہ جالپ یونین کونسل کی مقبوضہ دوکانیں بھی سیل کی گی ہیں سیکرٹری یونین کے مطابق انکا کیس باقاعدہ طور پر زیر سماعت ہے جسکا فصیلہ تاحال نہیں ھوسکا ان دوکانوں کو سیل کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں تھا یونین کونسل دھریالہ جالپ کی 4 دوکانیں بااثر مالکان کے زیر استعمال ھونے کے باعث سیل نہیں کی گئیں متاثرین سراپا احتجاج بن چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں