اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین کی زیرصدارت اے سی افس میں یومِ آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد

Spread the love

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) اسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین کی زیرصدارت اے سی افس میں یومِ آزادی بھرپور طریقہ سے منانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی ایس پی پنڈدادنخان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ارباب عارف اسٹنٹ سی او ملک غلام اکبر تحصیل انتظامیہ اورمختلف سرکاری محکموں کے افسران ار ڈبلیو ایم سی ۔رسیکیو 1122 ،اسکول، کالجز کے ہیڈز سمیت انجمن تاجران پنڈ دادن خان کے وفد حافظ عبدالوحید ملک غلام مصطفیٰ مٹھو ،رمضان جانی ،ملک سعادتِ ،عمران نواب، راجہ مدثر، وکی خان بلوچ ،محمد فیاض، محمد وسیم، محمد دانش نے شرکت کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے کہا کہ 14 اگست کا دن ہماری قومی شناخت اور آزادی کی علامت ہے جو ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی یومِ آزادی کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں یکم اگست سے 14 اگست تک مختلف سرگرمیاں جیسے ریلیاں، ثقافتی پروگرام ،اسکول ،کالجزاور مدارس میں تقریری مقابلے آرٹ شوز، نعت، قومی نغمے ،تقریری مقابلے اور کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے اور ونرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے 14 اگست کو راجہ غضنفر علی خان اور دادن خان کے مقبروں پر چادر پوشی دعا اور پرچم کشائی کی جائے گی اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد نے اسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کی طرف سے کھیوڑہ میں پارک کی تعمیر کے اقدام کو سراہا راجہ مدثر حیات نے اسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کو پنڈدادنخان میں بھی پارک کی تعمیر کے لئے اقدامات کرنے کی درخواست کی اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں