پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
14 سالہ معیز ولد نعیم گوندل دوستوں کے ساتھ برساتی پانی میں نہا رھا تھا کہ گہرے پانی میں چلا گیا مقامی افراد نے ڈیڈ باڈی گہرے پانی سے نکال لی اہلیان علاقہ نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف نعرہ بازی کی
اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر جلال پور شریف خوشاب نہر والوں نے گزشتہ ایک سال سے نالے کا کام بند کیا ھوا ھے جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی غریبوال گاؤں میں بارشوں کے باعث تباھی ھوئی اس سال بھی بارش کا پانی پانی گاؤں کے اندر داخل ہو گیا تھا اور اب ایک معصوم لڑکے کی جان چلی گئی اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
