پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) میٹرک 2025 کے شاندار رزلٹ پر منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال میں سٹوذنٹس کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد ،منہاج پبلک گرلزہائی سکول پنن وال میں میٹرک کے شاندار رزلٹ پر سٹوڈنٹس کے اعزاز میں بچیوں کی محنت کو سراہنے اور حو صلہ افزائی کے لئے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کی زیر نگرانی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر فائزہ مسعود ، ڈائریکٹر النور سرداران فاؤنڈیشن اسلام آباد ،
محترمہ سدرہ طاہر کوآرڈینیٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی سید پور,محترمہ بشری ،محترمہ ارسہ شاکر اورمائدہ ذوالفقار تھیں کمپیرنگ کے فرائض مس سعدیہ گل نے سر انجام دیے۔ کلاس دہم کی طالبات نے پرفارم کیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،درودپاک سے دلوں کو معطر اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چاشنی بکھیری گئی ایمان رانی نے اردو تقریر کی شکل میں بچوں کو انکی محنت و کارکردگی اور ٹیچرز کی محنت کو سراہا ۔کلاس دہم کی طالبہ بشری ارشد نے انگلش نظم کے ذریعے میٹرک کی طالبات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ڈاکٹر فائزہ مسعود نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں تعلیم و تربیت کے شاندار نظام قابل تحسین ہیں اور اس شاندار رزلٹ پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی اور مکمل ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور سٹوڈنٹس کو کالج و یونیورسٹی لیول پر اسکالرشپس حاصل کرنے کیلئے اپنی خدمات آفر کرنے کے ساتھ اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔سٹوڈنٹس نے ادارہ کا اس تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی زندگی کے آنے والے مراحل میں بھی اسی دلجمعی سے تعلیم و تربیت کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔میٹرک کلاس کی ٹیچرزکی حو صلہ افزائی کی گئی اور ٹیچرز کو عرفان القرآن اور گفٹس پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے پرنسپل ،کوآرڈینیٹرز،میٹرک کی مکمل ٹیم اور سٹوڈنٹس کے لئے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا اور آنے والے وقت میں بھی اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔میٹرک کی طالبات کو یہی پیغام دیا کہ ہمیشہ اپنے اللہ ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اپنے والدین کی فرمانبردار رہیں ۔تربیت کے جس سانچے میں آپکو ڈھالا گیا ہے اسکا رنگ ساری زندگی اترنے نا پائے۔ اس تقریب میں پرنسپل میڈم فرزانہ محسن ،کوآرڈینیٹرزمیڈم سمیعہ ذوالفقار،میڈم تحریم ارشد ،مس ماریہ عزیز ،مس شمانہ اقبال اور مس آمنہ مشتاق نے بھی گفتگو کی
تقریب میں شرکت کرنے والے معزز مہمانوں اور بچوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا اور دعاؤں کے سائے تلے رخصت کیا گیا تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں نے سکول کی طرف سے بچوں میں تحائف، ترجمہ عرفان القرآن،سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔
