پنڈدادن خان میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادن خان میں یوم استحصال کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا ، یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز صبح 10 بجے چلڈرن پارک سے ہوا، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے کی۔ریلی چوک شالیمار نوازش شہد چوک تک نکالی گئی، جس میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “کشمیری عوام تنہا نہیں” جیسے نعرے گونجتے رہے۔
عوام نے کشمیری بھائیوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں