پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید حسن رضا کاظمی، صدر اعجاز علی خان مغل، نائب صدر راجہ عابد علی عابد، فنانس سیکرٹری میاں رستم اعوان، سیکرٹری نشر اشاعت افضل ذیشان گوندل، محمد احسان چوہدری، سید اظہر الحسن کاظمی، مجلس عاملہ کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم برق، ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن، خالد فرید اللہ رانجھا، راجہ ادریس احمد، مرزا خالد محمود اور سوسائٹی کے دیگر رہنماؤں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں دیگر شہداء سمیت حالیہ بارشی سیلاب کے دوران حسن رضا کاظمی کے گاؤں سیدانوالہ کے پولیس نوجوان حیدر علی جو کہ تھانہ چوٹالہ میں تعینات تھا۔ بارش اور سیلاب کے دوران مخلوق خدا کو بچاتے بچاتے خود لہروں کی نظر ہو گیا۔ اجلاس کے دوران دیگر شہدا سمیت حیدر علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور دعا کی کہ اللہ پاک شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ حیدر علی اپنے والدین کا اور اپنے خاندان کا سہارا تھا اور فخر تھا۔ حیدر علی نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کو بچانے کی پوری کوشش کی۔ وہ تحصیل پنڈدادنخان کے لیے ہیرو بن کر ابھرا ہے۔ ایسے شہداء کی دنیا میں بھی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے۔ چند برسوں سے اس کا خاندان پنڈی سیدپور میں آباد ہے جبکہ آبائی گاؤں ان کا سیدانوالہ ہے۔ صرف سیدانوالہ ہی نہیں بلکہ اس کے باپ دادا کا گھر حسن رضا کاظمی کے گھر کے پڑوس میں تھا۔ اس نے صرف اپنی آخرت ہی روشن نہیں کی بلکہ اپنے خاندان کا اور گاؤں سیدانوالہ کا نام بھی روشن کر دیا ہے۔ ایسے ہیرو صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
