ضلع جہلم کے حلقہ این اے 61 و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کے لوگ آج بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں

Spread the love

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) ضلع جہلم کے حلقہ این اے 61 و حلقہ پی پی 26 پنڈ دادن خان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری ،حالیہ مسلم لیگ نون کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کے حلقہ کی نواحی یونین کونسل نکہ خورد کے گاؤں کنگر(کوتل کنڈ) ڈھوک کنگری کے لوگ اج بھی پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں موجودہ جدید ترین دور میں بھی حلقہ کے عوام کو سائیکل،موٹر سائیکل، رکشہ ،کار حتی کہ ٹریکٹر ٹرالی کی سواری بھی میسر نہیں گزشتہ کئی سالوں سے زیر تعمیر روڈ مکمل نہ ہو سکی حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بھی راستے بند ہیں نالہ بنہاں پر کوئی پل تعمیر نہیں کیا گیا اب اگر حلقہ سے مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچانا مقصود ہو تو اسے چارپائی پر ڈال کر اٹھ کلومیٹر پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے اور اگر باہر کے علاقوں سے میت اپنے علاقہ میں لانا مقصود ہو تو کسی قسم کی ایمبولنس سروس میسر نہیں حتی کہ ٹریکٹر ٹرالی بھی موقع پر نہیں پہنچ سکتے عوام کو لاش چارپائی پر رکھ کر اٹھ کلومیٹر تک پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے جو کہ موجودہ اور گزشتہ حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے عوام نے اب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علاقہ کے بزرگ صوبیدار (ریٹائرڈ) راجہ محمد افسر جہلم شہر میں انتقال کر گئے اور ان کی میت کو آبائی گاؤں کنگر(کوتل کنڈ) بذریعہ چارپائی پیدل لایا گیا جس سے عوام کو پانی،جھاڑیوں، پتھروں اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر انا پڑا
نالہ بنہاں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث بیر فقیراں سے کوتل کنڈ ۔کنگر کو جانے والا واحد 8 کلومیٹر کچا راستہ بھی مکمل طور پر ختم ھو گیا ھے۔ جس کے باعث مرحوم کے عزیز و اقارب اور مقامی لوگوں نے مل کر اس شدید گرمی اور حبس میں ڈیڈ باڈی کو چارپائی پر اٹھا کر کنگر(ڈھوک کنگری) تک پہنچایا۔ ان دشوار گزار راستوں پر سفر کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے
علاقے کے مکینوں کا کہنا ھے کہ ھم اکثر بیماروں کو چارپائی پر اٹھا کر میلوں سفر طے کرنے پر مجبور ھیں
اس علاقے کی واحد روڈ 8 سال سے زیر تعمیر ھے۔ لیکن اس علاقے کے باسیوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں