پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا. دھریالہ جالب ،پننوال ،پنڈی سیدپور میں چینی نایاب ہوگئی اور جن دکانداروں کے پاس چینی دستیاب ہے انکی من مانیاں عروج پر ہیں وہ گاہکوں سے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں گورنمنٹ نے چینی کی قیمت 173 روپے فی کلو گرام مقرر کر رکھی ہے لیکن یہاں 200 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔عوام چینی لینے کیلئے ذلیل وخوار ہو رہے پھر بھی چینی نہیں مل رہی بڑے دکانداروں نے چینی کی قلت پیدا کر رکھی ہے _عوام نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ،سے مطالبہ کیا ہے کہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی جائیں ذخیرہ اندوزوں اور ایسے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی جائے جو مہنگے داموں چینی فروخت کررہے
