این آر ایس پی کی جانب سے حکومتِ پنچاب کے منصوبہ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت آگاہی سیشن منعقد

Spread the love

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان )گزشتہ روز این آر ایس پی کی جانب سے حکومتِ پنچاب کے منصوبہ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت آگاہی سیشن منعقد ہوا پنن وال NRSP برانچ میںمختلف یونین کونسلز پننوال، دھریالہ، ساؤوال، ہرن پور، دولت پور اور چک شادی سے افراد نے شرکت کی مجموعی طور پر 55 شرکاء موجود تھے جن میں مقامی رہائشی، علاقائی نمائندے اور کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے۔ این آر ایس پی پنڈ دادنخان کے *ایریا منیجر جناب طیب بشارت اور برانچ منیجر مرزا غلام عباس نے شرکاء کو منصوبے کے مقاصد، فلاحی پہلوؤں اور استفادے کے طریقہ کار کے بارے میں جامع طور پر آگاہ کیا اور رہائشی معیار، تعمیراتی رہنما اصول، اہل ہونے کے معیار اور درخواست جمع کرانے کے عملی اقدامات پر مفصل روشنی ڈالی۔ پروگرام میں درکار دستاویزات، رجسٹریشن کے مراحل اور جانچ پڑتال کے عمل کی واضح ہدایات دی گئیں تاکہ مستحق امیدوار باآسانی درخواست دے سکیں اور ضروری تقاضے پورے کر سکیں۔ شرکاء نے تعمیراتی ڈیزائن، موزوں تعمیراتی مواد اور متوقع تخمینہ اخراجات کے بارے میں سوالات کیے جن کے مفصل اور قابلِ عمل جوابات فراہم کیے گئے۔ شرکاء نے اس حکومتی اقدام اور این آر ایس پی کی خدمات کو خوش دلی سے سراہا اور مقامی سطح پر تعاون اور شفافیت کے فروغ پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں