پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 کی یونین کونسل نکہ خورد کے عوام نے خبر نشر ہونے کے بعد خود ہی نوٹس لے لیا

Spread the love

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے حلقہ پی پی 26 کی یونین کونسل نکہ خورد کے عوام نے روزنامہ اوصاف اور اے بی این نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد خود ہی نوٹس لے لیا اور اپنی مدد اپ کے تحت بیر فقیراں سے کنگر ،کوتل کنڈ ، ڈھوک کنگری اور دیگر علاقوں کی جانب جانے والے راستے کو مرمت کرنا شروع کر دیا حالیہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے گرنے والے پتھر بھی راستے سے ہٹائے جانے لگے گورنمنٹ پنجاب کے پہنچنے سے قبل ہی علاقہ کے عوام خود ہی پہنچ گئے
یونین کونسل نکہ خورد کے اٹھ دیہاتوں کا راستہ سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے نا پختہ سڑک اور راستے پانی میں بہ جاتے ہیں پہاڑی راستے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راستے بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے سائیکل موٹر سائیکل رکشہ وغیرہ کا جانا بھی ناممکن ہو جاتا ہے مریضوں اور میتوں کو اٹھ کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے انتہائی دشوار گزار راستوں سے لے جانا پڑتا ہے جو کہ انتہائی مشکل ہے اے بی این نیوز چینل نے میت کو چارپائی پر اٹھا کر پیدل سفر کرتے ہوئے دکھایا تو اہلیان علاقہ نے خود اپنے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے اپنی مدد اپ کے تحت راستے ہموار کرنا شروع کر دیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں