پنڈدادنخان میں پرائیویٹ ایمبولینس مالکان کی مریضوں سے لوٹ مار

Spread the love

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنڈدادنخان میں پرائیویٹ ایمبولینس مالکان کی مریضوں سے لوٹ مار، ایمبولینس میں ضروری طبی سہولیات کا فقدان ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان کے اندر کھڑی پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کے مالکان نے غریب اور لاچار مریضوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانا معمول بنا لیا۔ ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے ایمبولینس سروسز کی من مانیاں اور لوٹ مار پر سراپا احتجاج ہیں
جب ہسپتال سے مریضوں کو ریفر کیا جاتا ہے تو سرکاری ایمبولنسز اور تنظیمات کی ایمبولینسز نہ ہونے کی وجہ سے لواحقین مجبوری کے
تحت دیگر پرائیویٹ ایمبولینس ڈرائیورز سے رابطہ کرتے ہیں، جو موقع کا فائدہ اٹھا کر من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں۔ اگر مریض راستے میں دم توڑ دے تو واپسی کے الگ پیسے وصول کرتے ہیں اگر کوئی نہ دے تو گاڑی خراب ہونے کا بہانہ کرتے ہیں۔طلحہ سیالوی سمیت دیگر مریضوں کے لواحقین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام پرائیویٹ ایمبولینسز گاڑیوں کے کرایہ نامے ہسپتال کے باہر اور ایمبولینس کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ان ایمبولینسز میں ضروری طبی سہولیات کی فی الفور چیکنگ اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی جائے۔اور ہسپتال انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ بغیر ضروری طبی سہولیات، گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ ڈرائیور کا ہیلتھ سرٹیفکیٹ سرکاری نرخ نامہ چیک اور تسلی کر کے اسپتال میں انٹری دی جائے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ایمبولینس مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں تاکہ اس بے لگام لوٹ مار مافیا کا قلع قمع کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں