صدر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ حاجی خالد پرویز کروڑ صاحب کو ان کی بے مثال سماجی و رفاعی خدمات کے اعتراف میں ضلع جہلم کا سب سے بڑا اعزاز “نشانِ جہلم” دیاکیا گیا

Spread the love

ٹوبھہ (ملک ظہیرا عوان سے )تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ٹوبھہ کے لیے بڑی فخر کی بات ہے کہ
14 اگست یوم ازادی و معرکہ حق کے اس تاریخی موقع پر محسنِ ٹوبھہ،فخر ٹوبھہ صدر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ حاجی خالد پرویز کروڑ صاحب کو ان کی بے مثال سماجی و رفاعی خدمات کے اعتراف میں ضلع جہلم کا سب سے بڑا اعزاز “نشانِ جہلم” دیاکیا گیا ہے
🏆 یہ اعزاز ایک پروقار ضلع کونسل ہال جہلم میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ریٹائرڈ جنرل اظہر محمود کیانی تھے، جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے کی۔
یہ کامیابی نہ صرف حاجی خالد پرویز صاحب کا اعزاز ہے بلکہ پورے پنڈدادنخان اور ٹوبھہ کا سر فخر سے بلند کرنے والا لمحہ ہے۔ اس موقع پر صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان،صدر منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان ملک مسعود احمد ،علامہ محمد سرفراز احمد،ماسٹر عبدالرحمن جامی، حاجی خان نذیر احمد ،پاسبان ٹیم کے حافظ افتخار احمد،یونس بھٹی،صابر حسین مغل،کپٹن ریٹائرڈ عارف گوندل سمیت علاقہ بھر میں انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں