تھانہ للہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

Spread the love

پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) تھانہ للہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا یہ معاشرے کے ناسور ہیں ان کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی ہیں اب انشاءاللہ تھانہ للہ کے علاقہ میں منشیات کا کاروبار نہیں ہونے دیں گے ایس ایچ او تھانہ للہ محمد عارف اور اے ایس ائی محمد نواز گوندل نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے ملزم محمد اسلم ساکن جھاوریاں سے ایک کلو 320 گرام چرس برامد کر کے 9c کا مقدمہ درج کر دیا جبکہ دوسرے ملزم عزیز احمد ساکن جھاوریاں تحصیل شاہ پور ضلع سرگودھا سے
ادھا کلو سے زائد چرس برامد کر لی اور ملزم کے خلاف 9B کا مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد نواز گوندل کی بھرپور کاروائیوں سے علاقہ کے منشیات فروشوں میں کھلبلی مچ گئی ہے
ان کا کہنا ہے کہ اب تھانہ للہ کے علاقے میں منشیات فروخت نہیں ہوگی ہم نے اس سلسلہ میں سپیشل کریک ڈاؤن کیا ہوا ہے میری ٹیم بھی بڑا اچھا کام کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں