پنڈدادنخان ( ملک ظہیر اعوان) جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر مجھے “نشانِ جہلم ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز میرا نہیں، بلکہ ٹوبھہ کی گلیوں میں بسنے والے ان غریب چہروں کا ہے، جو محبت اور دعا میں کبھی کمی نہیں کرتے۔
میں اُن تمام دوستوں، بزرگوں اور نوجوانوں کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے محبت، نیک خواہشات اور دعاؤں سے میرا حوصلہ بڑھایا۔ان خیالات کا اظہار صدر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ حاجی خالد پرویز نے کیا انہوں نے کہا کہ مجھے “محسنِ ٹوبھہ” کہنے والوں کی محبت سر آنکھوں پر مگر میں اپنے آپ کو صرف “خادمِ ٹوبھہ” کہلانا چاہتا ہوں، کیونکہ محسن صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے، جس نے مجھ ناچیز کو اپنی مخلوق کی خدمت کا موقع دیا۔ انشاء اللّٰہ بَہُت جلد اگلا پروجیکٹ شروع کیا جائے گا
میری سب سے بڑی دعا اور خواہش یہ ہے کہ ٹوبھہ کا ہر غریب بچہ باعزت روزگار پائے
ہر بیٹی عزت و خوشی سے اپنے گھر رخصت ہو اور ہر بیمار کو اللہ شفا عطا فرمائے یاد رکھیں! پیسہ خرچ کرنا آسان ہے، مگر اصل خدمت یہ ہے کہ ضرورت مند کو تلاش کیا جائے، اس تک سہولت پہنچائی جائے اور ہر منصوبے کو مکمل کر کے اس کا پھل عوام تک پہنچایا جائے۔ ایسے کام خلوص نیت سے ہوتے ہیں میں دل کی گہرائیوں سے پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا اور اصل حقداروں تک مدد پہنچائی۔
آج میں یہ ایوارڈ اپنے ٹوبھہ کے عوام، خاص طور پر غریبوں اور نوجوانوں کے نام کرتا ہوں۔ آپ سب سے صرف اتنی گزارش ہے کہ
میرے لیے دعا کرتے رہیں کہ اللہ مجھے زندگی بھر خدمتِ خلق کی توفیق دیتا رہے۔
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
