پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل پنڈی سید پور کے معروف سماجی و سیاسی مارتھ خاندان کی ہر دل عزیز شخصیت سابق چیئرمین یونین کونسل پنڈی سید پور چوہدری باطی خان مرحوم و مغفور نے اپنی ساری زندگی اہل علاقہ کی خدمت میں گزاری اور اج ان کے صاحبزادے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ چوہدری شاہد عمران مارتھ نے اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے والد اپنے علاقے اور ملک پاکستان کا نام روشن کر دیا انہوں نے اپنی محنت دیانتداری اور سچی لگن سے کام کرتے ہوئے ضلع شیخوپورہ میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے پورے ضلع شیخوپورہ کا نام بھی فخر سے بلند کیا صدر اصف علی زرداری سے محنت اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر تغمہ امتیاز حاصل کیا اور نہ صرف ضلع شیخوپورہ بلکہ اپنے والد مرحوم ، اپنے پورے خاندان سمیت اپنے گاؤں سگھرپور تحصیل پنڈ دادن خان اور ضلع جہلم کا نام بھی روشن کیا اس موقع پر ماسٹرطارق محمود مغل ساکن پننوال سمیت اہلیان پننوال اوراہل علاقہ یونین کونسل پنڈی سید پور نے چوھدری شاہد عمران مارتھ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ وہ ائندہ بھی اسی طرح محنت جرات و بہادری اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں اور اپنا اور اپنے خاندان علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں اور حسب روایت اپنے علاقہ کی سماجی و رفاعی خدمت بھی کرتے رہیں
