پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے تعلیمی لحاظ سے معروف ادارہ گورنمنٹ ہائی سکول دھریالہ جالپ سے 1978ء میں میٹرک پاس کرنے والے ( GHS-78) کلاس فیلوز نے اسلام آباد میں بیٹھک کی۔ اس گروپ میں بیوروچیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان آف ٹوبھہ بھی شامل ہیں
78 گروپ کی بیٹھک میں اسلام آباد، راولپنڈی، واہ، پنڈدادن خان، منڈی بہاؤالدین، گجرات ، لاہور اور قصور سے کلاس فیلوز نے شرکت کی۔جن میں سابق ڈائریکٹر ائیسکو ملک طارق مسعود کریالہ جالپ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ لاء اتھارٹی راجہ عابد علی عابد کریم پور،برگیڈیر ( ر) راجہ طارق حسین مریدی بھیلووال ،برگیڈیر ریٹائرڈ ملک اکرم تارڑ دولت پور ، سابق نائب صدر نیشنل بینک واجد علی واجد دھریالہ جالپ ،کرنل ریٹائرڈ فاروق سلطان ارائیاں اباد پنن وال ،محبت اخلاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کوتھیاں جالپ،سابق چیف انسٹرکٹر گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج جہلم امتیاز احمد اعوان چک مجاہد، امجد جٹ دھریالہ جالپ چوہدری اصف دھریالہ جالپ، معروف بزنس مین میاں امجد ضیاء دھریالہ جالپ ،چوھدری اعظم زاہد کریالہ جالپ ، معروف بزنس مین صفدر حسین کریالہ جالپ ، سابق پاک فضائیہ افیسر محمد سفیر کانیا نوالا نے شرکت کی، 78ء سے لیکر آج تک کیسے زندگی گزاری ہے ہر کلاس فیلو نے اپنی گذری زندگی کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ ان میں سے کچھ کلاس فیلوز پاک فوج اور فضائیہ سے بریگیڈیئر اور کرنل کے عہدوں یا ان کے برابر عہدوں سے ریٹائر ہوئے جبکہ کچھ کلاس فیلوز سول سروس کے اعلٰی عہدوں سے ریٹائر ہوئے ۔ 78ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعد تقریبا 47 سال بعد کلاس فیلوز کی یہ پہلی بیٹھک تھی۔
4 گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والی بیٹھک بڑی یادگار اور انتہائی دلچسپ رہی ہے۔ یادگار بیٹھک میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام اباد چوہدری محمد اکرم برق آف اعظم پور نے یہ تجویز پیش کی کہ کیا 78 گروپ اپنی ماں دھرتی پنڈدادن خان کا کسی نہ کسی طرح سے کچھ قرض اتارنے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے ، تو اس تجویز پر بیٹھک کے سب شرکاء نے خوب سراہا اور سب نے اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ۔
