پنڈڈادنخان(ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ کو ہستان نمک میں شدید بارش کے باعث کند وال گاؤں میں موجود بارش کا پانی ذخیرہ کرنے والے تالاب کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں
پنڈ دادن خان کے علاقہ تھل میں مال مویشیوں کے لیے پینے کے پانی کا انحصار مکمل طور پر بارش کے جمع کیے گئے پانی پر ہے جس میں بارش کا پانی سال بھر کے لیے ذخیرہ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ دیہاتوں میں ایسے تالاب بھی موجود ہیں جن میں گاؤں کی گلیوں نالیوں کا پانی جمع ہوتا ہے ایسا ہی گندے پانی کا ایک تالاب کندوال میں موجود تھا جو بارش کے پانی سے بھر گیا اور اس کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے اور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے
