تحریر مظہر بخاری
آج میری نظروں سے سینئر میڈیا پرسن ثاقب راجہ کا ایک وی لاگ گزرا جس میں موصوف نے قونصلیٹ مانچسٹر کے شاھی عملے کے شاھی روئیے کی بڑے کھلے لفظوں میں نشاندھی کی ھے جو کے ایک صحافتی ذمہ داری بنتی ہے۔اس پر قونصلیٹ عملے بالخصوص مزکورہ شخص نے نہ صرف کا فی غصے کا اظہار کیا ہے بلکہ نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کو بھی تصویر کا ایک رخ دکھایا ھے۔ ثاقب راجہ جو یوکے کے بہت سینئر صحافیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ سن کر دلی دکھ ہوا کہ کچھ درباری صحافیوں نے آج قونصل جنرل سے ملاقات میں ثاقب راجہ جیسے کہنہ مشق صحافی کو آستانہ صحافت سے ھی خارج کر دیا۔ بھائی جان اگر جان کی امان پاوں تو یہ پوچھنے کی جسارت کر سکتا ھوں کہ آپ ہوتے کون ہیں صحافت کے سرٹیفٹیک بانٹنے والے ۔میں جناب قونصل جنرل صاحب سے التماس کرتا ہوں کہ حضور والا ایسے معاملات میں اپنے عملے کو ڈیفنڈ کرنے کے بجائے افہام وتفہیم کا رستہ اختیار کرتے ھوئے جو کوئی بھی شکایت کنندہ ھو وہ کوئی صحافی ہو یا ایک عام شہری اس کی جائز شکایت کا ازالہ کیا جائے اور اپنے عملے کو بھی اپنے روئیوں میں نرمی لانے کا درس دیں۔ ہمیں آپکی قابلیت پہ پورا بھروسہ ھے۔
