پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنڈ دادن خان کے گاؤں کندوال کے وسط میں قائم بارش کے پانی کا تالاب ٹوٹنے کی وجہ سے پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا تھا اے بی این نیوز چینل پر خبر چلنے سے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان نادیہ پروین،ڈی ایس پی پنڈ دادن خان ملک محمد اکرم ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور تھانہ للہ کے نواز گوندل دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شگاف کو عارضی طور پر بند کرنے میں کامیاب ہو گئے اس کے ساتھ ہی چیف افیسر میونسپل کمیٹی چوہدری ارباب عارف اور نائب تحصیلدار محمد مزمل کی سربراہی میں ڈی واٹرنگ سیٹ نصب کر کے پانی کے اخراج کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس پر علاقہ بھر کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے
پنڈدادن خان کے گاؤں کندوال میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان مس نادیہ پروین، تحصیلدار اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں
انتظامیہ نے بڑے پمپ اور پائپ نصب کر کے تالاب کا پانی منظم اور محفوظ طریقے سے خارج کرنے کا عمل شروع کر دیا اس دوران ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی خصوصی کاوشوں سے ضلع کونسل سے ایک ڈی واٹرنگ سیٹ بھی فراہم کیا گیا، جسے ریسکیو ٹیم کی سپرویژن میں انسٹال کیا گیاہے تاکہ آئندہ بارشوں کی صورت میں تالاب دوبارہ نہ ٹوٹے اور پانی گھروں میں داخل نہ ہو۔
اس موقع پر صاف ستھرا پنجاب کے اہلکار بھی ریسکیو ٹیم کے ساتھ سرگرم عمل ھیں۔ اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین اور ریسکیو 1122 ٹیم کی بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے علاقے کو بڑے نقصان سے محفوظ بنایا گیا ہے اور عوام کو مشکل گھڑی میں سہارا ملا ہے۔
