پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کا علاقہ بھر میں شاندار رزلٹ
منہاج پبلک گرلز ہائی اسکول پنن وال میں کلاس نہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور نبی کریم ﷺ کے صدقے سے اس سال بھی ادارے نے علاقے بھر میں نمایاں اور شاندار کامیابی حاصل کی۔
عائشہ مریم نے 521نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن، ایمان رانی نے 515 نمبرز حاصل کر کے دوسری پوزیشن اور بشری ارشدنے 510 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی. رزلٹ کے نتائج ادارے کی محنت و کاوشوں میں تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے. یہ کامیابی ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کی فکر، موٹیویشن،پرنسپل و کو آرڈینیٹرز کا ساتھ،اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی و تدریسی فرائض،طلبہ و طالبات کی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، جس پر ہم ربِ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے تمام ٹیم اور بچوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک دلی جذبات کا اظہار کیا. انہوں نےاپنے پیغام میں کہا کہ یہ کامیابی ادارے کے اعلیٰ معیار تعلیم و تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ منہاج پبلک گرلز ہائی اسکول ہمیشہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی اخلاقی و عملی تربیت کو اولین مقصد سمجھتا ہے۔
تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور معاشرے کی فلاح کا ذریعہ ہے، اور ادارہ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھے گا۔علاقے کی معزز شخصیات اور والدین کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے. اللہ پاک ادارے کو تمام مراحل میں اسی طرح شاندار رزلٹ اور عزتوں سے نوازے. آمین
