پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے سکولوں میں نہم جماعت کے ناقص نتائج پر سکول ہیڈز ڈی سی جہلم آفس طلب، ناقص نتائج دینے والے سکول ہیڈز کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان میں نہم جماعت کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد سکولوں میں طلبہ و طالبات کی اکثریت فیل ہونے پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے نوٹس لیتے ہوئے تمام سکول ہیڈز کو ڈی سی آفس جہلم طلب کر لیا۔ جہاں اس حوالے سے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی اور تمام متعلقہ سکولوں کے ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نے پنڈ دادن خان خان میں حالیہ نم جماعت کے نتائج پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کو بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے مختلف سکولوں کے ہیڈز سے جواب طلب کر لیا۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم میثم دوراں نے کہا کہ یہ بات ہم سب کے لیے باعث شرم ہے کہ تحصیل پنڈ دادن خان کے اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی اکثریت بری طرح ناکام رہی ہے جس کی تمام ذمہ داری سکول ہیڈز اور متعلقہ اساتذہ پر عائد ہوتی ہے اس موقع پر مختلف سکولوں کے ہیڈز نے ڈی سی جہلم کو ناقص نتائج کی وجوہات اور اسکولوں میں سہولیات کی کمی پر اپنے موقف سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سہولیات کے ساتھ ہی کئی سکولوں نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ کئی ایک سکولوں میں تمام کے تمام طلباء مکمل طور پر فیل ہو گئے ہیں جس پر پنجاب حکومت کی ہدایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی بہانہ بازی نہیں چلے گی انہوں نے سی ای او ایجوکیشن نازیہ شہزادی کو ہدایت کی کہ شرمناک رزلٹ والے سکولوں کے تمام ہیڈز کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو تحصیل بدر کر کے ان کی اے سی آرز میں ریڈ انٹری کی جائے اور سکولوں میں ذمہ دار ہیڈز کو تعینات کیا جائے ۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم میثم عباس نے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہوں کی مد میں لینے والے سکول اساتذہ اور ہیڈز اگر رزلٹ بہتر نہیں بنا سکتے تو محکمہ کو ایسے لوگوں کی ہر گز کوئی ضرورت نہیں ہے محکمہ تعلیم میں ایسے لوگوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جو اپنے ڈیوٹی کے ساتھ مخلص نہ ہوں ۔ سی یو ایجوکیشن جہلم نازیہ شہزادی نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی ہدایت پر متعلقہ سکول ہیڈز کے خلاف محکمانہ کاروائی کا اغاز کر دیا ہے یاد رہے کہ نہم جماعت کے حالیہ نتائج کے مطابق پنڈ دادن خان میں درجنوں سکولوں کا رزلٹ صفر فیصد رہا ہے جبکہ ضلع جہلم میں اکثریت سکولوں کا رزلٹ 20 فیصد سے بھی کم آنے پر محکمہ تعلیم کے اعلی حکام نے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔
