پنڈ دادن خان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں پولیس چوکی کے قریب اہلِ علاقہ اور ڈمپرحادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج

Spread the love

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کے علاقہ دھریالہ جالپ میں پولیس چوکی کے قریب اہلِ علاقہ اور ڈمپرحادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کے لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پنڈ دادن خان جہلم روڈ بلاک کر دی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد ڈمپر کو پولیس نے تحویل میں لیا لیکن ہمیں اطلاع دیے بغیرچھوڑ دیا ھے جس وجہ سے مرد و خواتین سڑک پر نکل آئے ہیں اور احتجاج جاری ہے۔
گزشتہ روز چک حمید کے قریب ڈمپر اور رکشہ میں خوفناک تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔تھا حادثے کے بعد دھریالہ جالپ پولیس چوکی کے اہلکاروں نے ڈمپر اپنی تحویل میں لیا، تاہم ڈمپر کو لواحقین کو اطلاع دیے بغیرچھوڑ دیا
رکشہ ڈرائیور کے لواحقین کے مطابق پولیس کے اس اقدام سے انہیں انصاف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔لواحقین نے پولیس کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیاھے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور جاں بحق رکشہ ڈرائیور کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں