پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
تحصیل پنڈ دادن خان کے گاؤں گول پور کے مکین سراپا احتجاج بن گئے ہم پاکستانی نہیں تو پھر کیا ہیں ہمیں گولی مار دیں، ریاستی بے حسی کی انتہا، درجنوں غریب خاندانوں کے سروں سے چھت چھیننے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ جلال پور شریف خوشاب نہر کے توسیعی منصوبے کے نام پر محکمہ انہار اور انتظامیہ نے عوام کو بے خبر رکھ کر ان کے مکانوں پر بلڈوزر چڑھانے کی ٹھان لی
بغیر نوٹس، بغیر معاوضہ – ظلم کی نئی داستان! رقم کی جانے لگی
گول پور کے درجنوں متاثرین کا کہنا ہے کہ سیم نالہ (ایف سی سی ایٹ کھیوڑہ) کے لیے ان کے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ حیران کن طور پر نہ انہیں نوٹس جاری کیا گیا، نہ ہی کوئی قانونی کارروائی، اور نہ ہی ان کی زمینوں اور مکانوں کا مکمل معاوضہ ادا کیا گیا۔ جہاں زمین کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے فی مرلہ ہے، وہاں محض 1300 روپے فی مرلہ کی پیشکش کی جا رہی ہے – جو سراسر زیادتی ہے۔
“حکومتیں گھر دیتی ہیں، ہم سے چھینے جا رہے ہیں”
محمد افضل، محمد اسلم، نوید اختر، ظفر علی، ، غلام شبیر، محمد ثقلین شاہد اور دیگر متاثرین نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہم سے ہمارے گھر چھیننا ہی چاہتی ہے تو ہمیں گولی مار دی جائے۔ کیا ہم پاکستانی نہیں ھیں ہمارے بچے کہاں جائیں گے؟”
