منہاج پبلک گرلز ہائی اسکول پنن وال میں استقبال ربیع الاول کی پروقار12روزہ تقریبات کا افتتاح,

Spread the love

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )
منہاج پبلک گرلز ہائی اسکول پنن وال میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یکم ربیع الاول کے بابرکت موقع پر عید میلادالنبی ﷺ کی 12 روزہ پرنور اور پروقار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی الحاج عبدالغفور رہنما پاکستان عوامی تحریک اور حاجی محمد اسلم نما منہاج القران تھے. اس موقع پر اسکول کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا، طلبہ و طالبات نے اپنی بھرپور محنت اور محبت سے دلکش سجاوٹ کی۔ اسٹاف ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی اور تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بچوں نے نعتیں اور درودِ پاک دف کے ساتھ پیش کیے جنہیں سن کر فضا درود و سلام کی خوشبو سے مہک اٹھی۔ بے شک حضور ﷺ کی محفل میں دلوں کو سکون اور روحوں کو طمانیت حاصل ہوتی ہے. محفل میلاد کے موقع پر ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ
آپؐ کی ولادت پاک سے بڑھ کر کائنات کیلئے اور کوئی بڑی خوشی اور نعمت نہیں ہے. ماہِ ربیع الاول خوشی اور محبت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ آپؐ نے دنیا کو علم سے محبت کرنا سکھایا اور حقوق و فرائض کا ایک جامع چارٹر عطا فرمایا. سیرت طیبہ پر عمل دنیا و آخرت کے لئے کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔ بچوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقِ مصطفوی ﷺ اپنانے کی تلقین کی۔
تقریب کے اختتام پر ربیع الاول کی خوشی کے اظہار میں درود پاک کی گونج میں کیک کاٹاگیا
طلبہ و طالبات اور مہمانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ یہ محفلِ میلاد عقیدت، محبت اور اخوت کا حسین منظر پیش کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں