پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) حالیہ بارشوں میں کندوال گاؤں کے ایک محنت کش شخص محمدشفیع کا مکان گر گیا۔ جس کی روزنامہ اوصاف نے بھرپور کوریج کی جس میں لوگوں سے اس شخص کے کمرے کی تعمیرنو کے لئے م مددکی اپیل کی گئی، اس اپیل پر وائس آف کندوال کے ایڈمن ملک نعیم امجد اورحاجی عنائیت اللہ توحیدی کی وساطت سے ملک محمداکرام ولدنزرحسین حال سیپرس نے 20000 ہزار روپےکی رقم مکان کی تعمیرنو کے لئے دی۔ اس کے علاوہ وائس آف کندوال نے 8000 روپے عطیہ کئے۔اس عطیے سے اینٹیں خرید کرمتاثرہ شخص کو پہنچا دی گئ ہیں۔
جن حضرات نے رقم پیش کی اورمزیدجن افراد نے رابطہ کرکے رقم دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ملک ادریس کنگال نے ان سب کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے۔اور کہا کہ ہم صحافی برادری کا بے حدشکریہ جو اس سلسلے میں لوگوں تک اس غریب کی آواز پہنچا رہے ہیں۔
مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ کسی بھی شکل میں مددکرسکتے ہیں توضرورکریں۔ کوئی سامان لے کردے سکتا ہے توسامان لے دیں۔ کوئی مالی امدادکرنا چاہتے ہے تو مکمل ایمانداری کے ساتھ آپ کی رقم کا سامان خریدکر متعلقہ شخص کو پہنچا دیا جائے گا۔
