یادگار شہداء کے سائے میں، زمین پر امید کے بیج بوئے گئے

Spread the love

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ میں شجرکاری کی ایک ایسی مہم کا آغاز ہوا، جو صرف ماحول کی نہیں، قوم کے جذبے کی بھی تصویر بن گئی۔”
ٹوبھہ میں خدمت خلق ویلفیئر کی جانب سے ایک تاریخی، جذباتی اور سنسنی سے بھرپور شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ پودے افضل سٹیڈیم، یادگارِ شہداء اور اردگرد کے علاقوں میں لگائے جا رہے ہیں وہ درخت، جو صرف زمین کو نہیں، دلوں کو بھی سرسبز کر رہے ہیں۔ بیورو چیف اوصاف و اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا، اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
مہم میں اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کے تقریبا 50 بڑی ساخت کے درخت، جن میں برگد، پیپل اور امل تاس وغیرہ شامل ہیں، زمین کا سینہ چیر کر زندگی کا پیغام دے رہے ہیں۔
درخت لگانے کا تمام تر اہتمام فیصل بھلہ، چوہدری فیضان بیگ، تنویر مہر ، فرہاد علی اعجاز ، محمد احمد بھلہ، محمد اصف جلالی، قمر عطاری، جاوید قریشی چشتی، ظفر اقبال ڈوگر اور حاجی اویس قادری سمیت دیگر معززین نے کیا اور ان کی بھرپور شرکت نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیا۔
یہ مہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنے اور مستقبل کو سرسبز بنانے کی ایک عملی کوشش ہے، جو ٹوبھہ کے عوام کے زندہ دل ہونے کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں