پنڈ دادن خان (ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادنخان کے معروف قصبہ جلال پور شریف کے قریب ڈھیری آرائیاں کے مقام پر للہ جہلم ڈیول کیرج وے جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ھے ٹرانسپورٹرز اور عوام سخت پریشانی اور مشکلات میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔ انتظامیہ خاموش ہے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی عوامی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، زیر تعمیر مین للہ جہلم ڈیول کیرج وے دریا کی شکل اختیار کر چکی ہے بڑے بڑے گڑھوں کے سبب ٹرانسپورٹ کا چلنا شدید دشوار ہو چکا ہے انتظامیہ کی خاموشی عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا موجب بن رہی ہے
للہ جہلم پنڈ دادن خان جہلم ڈیول کیرج وے جلال پور شریف کے قریبی علاقوں میں جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ موٹر سائیکل سوار اور رکشے والوں سمیت چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے گزرنا شدید دشوار ہو گیا ہے ۔ آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں، لیکن انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے اور جگہ جگہ کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہو گیا ہے ،روزانہ کی بنیاد پر حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔ عوام کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نکاسی آب نہ ہونےکی وجہ سے سڑک جگہ جگہ کیچڑ اور تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا متبادل حل نکالا جائے ۔
