پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان )ٹوبھہ میں حافظ ماسٹر غلام مجتبی اورغلام مصطفی کے والد گرامی صوبیدار محمد بشیر مرحوم و مغفور کی سالانہ برسی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی سالانہ برسی کے موقع پر محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا تقریب کی صدارت قاری عبدالرؤف سعیدی نے کی جب کہ مہمان خصوصی بیورو چیف اینڈ اے بی این نیوز پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان اور صابر حسین مغل ٹی ایم اے پنڈ دادن خان تھے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ قاری عبدالرحمن نے کیا نقیب محفل کے فرائض قاری خلیل اکرم نے سرانجام دیے حافظ بشیر احمد نے خصوصی شرکت کی، محفل میں خصوصی خطاب جناب حضرت علامہ فخر نوید صدیقی خطیب اعظم راولپنڈی نے کیا جب کہ معروف ثنا خوان جناب حافظ ناصر عباس چشتی اف جھنگ نے اقا علیہ السلام کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے محفل میں ماسٹر ناصر عدیم للہ،مشتاق کھوکھر نمبردار،ملک عقیل عباس ملیار ،محمد ظہیر وڑائچ ملیار،ملک حمزہ بوچھال ،محمد شہریار،محسن حیات ،ملک دانیال بھوچھال ،محمد فیروز کدیال ،بابو مرید حسین ،ماسٹر عطااللہ طاہر ،حافظ وقاص قادری سمیت علاقہ بھر سے ٹیچرز حضرات اور معززین علاقہ نے شرکت کی
