پنڈ دادن خان ( بیوروچیف)میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی طرف سے ناجائز ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف تاجر سراپا احتجاج
میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان کی طرف سے شہریوں اور تاجروں سے ناجائز ٹیکس وصولی کے خلاف انجمن تاجران پنڈدادنخان کے صدر چوہدری زبیر جمیل کی قیادت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ملک غلام مصطفیٰ مٹھو چوہدری سلیم باگڑی ,حافظ عبدالوحید, عمران نواب ,چوہدری ساجد ٹیپو, محمد فیاض ,محمد دانش ,حاجی اشفاق ,راجہ مدثر مٹھو ,استاد جلیل, زبیر گادی, محمد وسیم وصی ,راجہ فاروق ٫وکی بلوچ سمیت متعدد تاجروں نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پنڈ دادن خان میں تاجروں اور شہریوں سے متعدد ناجائز ٹیکس کی زبردستی وصولیاں کی جا رہی اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا شہریوں سے رویہ نہایت ہتک امیز ہے ایک ہی ٹیکس مختلف ناموں سے متعدد بار وصول کیا جا رہا ہے شہر میں سیوریج کا نظام مکمل ختم ہوچکا نکاسی اب کے نالے بھی بند ہیں پھر بھی سیوریج ٹیکس کے نام پر ایک نیا ٹیکس لگایا جا رہا ہے اس ماہ سے ہی ستھرا پنجاب صفائی ٹیکس وصولی الگ سے شروع ہو جائے گی شہری ایک ہی ٹیکس بار بار کیوں ادا کریں اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دو روز میں گرینڈ میٹنگ کی جائے گی جس میں تمام ایکٹیو تنظیمیں تاجر اور شہری شرکت کریں گے اور متفقہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ناجائز ٹیکسوں کے خلاف شڑڈاون ہڑتال اور روڈ بلاک کی تجاویز پر غور کیا جائے گا
