پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ پنڈی سید پور میں للہ ینڈ دادن خان جہلم ڈیول کیریج وے کی تعمیر مقامی آبادی کے لیے تشویش کا باعث بن گئی

Spread the love

پنڈ دادان خان ( رپورٹ ملک ظہیرا عوان فوٹو عبداللہ بٹ)
پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ پنڈی سید پور میں للہ ینڈ دادن خان جہلم ڈیول کیریج وے کی تعمیر مقامی آبادی کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ سڑک کی غیر معمولی اونچائی نے دکانوں، گھروں اور قبرستانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ عوام علاقہ احتجاجا باہر نکل ائے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر مؤثر نکاسی آب کا انتظام نہ کیا گیا تو یہ سڑک ان کے لیے سہولت کے بجائے ایک مسلسل مصیبت بن سکتی ہے۔اور ہم اپنی جانیں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے
پنڈ دادن خان للہ جہلم ڈیول کیریج وے کی تعمیر پنڈی سید پور میں عوامی تشویش کا مرکز بن چکی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کو غیر معمولی حد تک اونچا بنایا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف دکانیں اور رہائشی مکانات خطرے میں ہیں بلکہ ایک قدیم قبرستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ نکاسیِ آب کا ہے۔ بارش کے دوران پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جس سے پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔
عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرینج سسٹم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ مضبوط پلیاں، مناسب اخراجی راستے اور زیرِ زمین ڈرین لائنز ناگزیر قرار دی گئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر نکاسی کا مؤثر انتظام نہ ہوا تو نئی سڑک کا فائدہ، نقصان میں بدل سکتا ہے۔اگر قبرستان پر بلڈوزر چلایا گیا تو ہم اپنی جانیں بھی دے دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں