نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم فیز ٹو کی مین پائپ لائن نقشے کے مطابق نہیں بنائی گئی

Spread the love

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) نڑومی ڈھن واٹر سپلائی سکیم فیز ٹو کی مین پائپ لائن نقشے کے مطابق نہیں بنائی گئی تھی جس کی وجہ سے اج بھی عوام پینے کے پانی کی کمی کا خمیازہ بھگت رہی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیرنگ پنڈ دادن خان نے سیاست دانوں کی ملی بھگت سے زگ زیگ پائپ لائن بچھا کر ہزاروں عوام کو سخت مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے اب سنبل سے گول پور جانے والی نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنڈ دادن خان کو چاہیے کہ پیر کھارا شریف سے اگے اس پائپ لائن کو ضلع چکوال اور جہلم کی باؤنڈری پر بچھاہا جائے تاکہ ڈھوک مجھیال، ڈھوک برج، ٹوبھہ ،سروبہ اور بھیلوال کے ڈیرہ جات کو بھی پینے کا پانی میسر آ سکے ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر چوہدری محمد افضل کرڑ و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ پہلے بھی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنڈ دادن خان نے مقامی سیاست دانوں سے ملی بھگت کر کے ہمارے ساتھ سخت ناانصافی اور زیادتی کی ہے محکمہ نے سیاستدانوں کے کہنے پر پائپ لائن گول پور ،کوڑہ، چوران اور ڈھوک وینس تک بچھائی تھی لیکن انہیں اس میگا پروجیکٹ کا پانی پینا نصیب نہیں ہوا بھیلو وال گاؤں تک بھی پانی صحیح طریقہ سے نہیں پہنچ رہا ٹوبھہ اور سروبہ میں بھی 10 دن تک پانی نہیں ملتا تمام دیہاتوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے لیکن ہمارے ڈیراجات پر پینے کے لیے پانی میسر ہی نہیں ہم دور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں ہماری تمام ڈھوکوں اور ڈیرہ جات پر پانی کے کنکشن دیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں