پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادنخان کا فخر راجہ قدوس شہزاد نے دوسری بار پنجاب بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
سوڈی گجر کی معروف سماجی شخصیت اور سینئر اسپورٹس مین استاد راجہ شہزاد تنویر کے صاحبزادے راجہ قدوس شہزاد نے ایک بار پھر شاندار کامیابی حاصل کر کے علاقہ کا نام روشن کر دیا۔
راجہ قدوس شہزاد نے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے امتحان سیکنڈ ائیر DAE/Mechanical میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1192 نمبر/1250 حاصل کیے کل نمبر (2347/2500)اور مسلسل دوسری مرتبہ بورڈ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ان کی اس نمایاں کامیابی پر تعلیمی و سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی و سماجی شخصیات نے کہا کہ یہ کامیابی محنت، لگن اور بہترین تربیت کا نتیجہ ہے اور نوجوان طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔مبارکباد پیش کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس شاندار کامیابی میں استاد راجہ شہزاد تنویر کی مثالی تربیت اور رہنمائی بھی شامل ہے، جنہوں نے ہمیشہ نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
