پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
پنجاب کے کئی شہروں میں الیکٹرک گرین بسیں چل رہی ہیں جن سے عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولت مل رہی ہے لیکن افسوس کہ پنڈ دادنخان کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے
یہاں کھیوڑہ نمک کی کان دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں ہر روز ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں للہ انٹرچینج سے کھیوڑہ تک کا یہ روٹ سیاحت اور مقامی آبادی دونوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن یہاں جدید سفری سہولت نہ ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے للہ انٹرچینج سے ڈائریکٹ قلعہ نندنہ تک اور للہ انٹرچینج سے براستہ سکندر اعظم یادگار جلال پور شریف قلعہ روہتاس تک بھی ڈائریکٹ بسیں چلنی چاہیں
ہم حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس علاقے کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر اس روٹ پر الیکٹرک گرین بس سروس شروع کی جائے اس سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ سیاحت کو فروغ اور ملکی معیشت کو استحکام بھی ملے گا
پنڈ دادنخان کے عوام کی آواز، ہماری محرومی ختم کریں اور ہمیں بھی یہ حق دیا جائے
