صوبائی حکومت فلفور عالمگیر سٹریٹ کو سیل کروائے اور علاقہ مکین کو کرونا وائرس سے بچائے۔صوبائی ترجمان
پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے ضلعی انتظامیہ اور کنٹونمنٹ بورڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اج بروز ہفتہ نزد ریلوے پھاٹک کنٹونمنٹ وارڈ نمبر 3 پی کے 75 عالمگیر سٹریٹ نزد نوتھیہ بازار مکان نمبر 46 کے رہائشی محمد عرفان ولد ملتان خان (عمر 55 سال) میں کورونا وائرس کی تصدیق آج دن 1:25 پر DPCR کمشنر افس EPI Polio سرکاری نوکر کی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال نہ ہی ضلعی انتظامیہ اور نہ ہی کنٹونمنٹ اتھارٹی نے عالمگیر سٹریٹ نوتھیہ صدر بازار نزد ریلوے پھاٹک میں نہ سپرے کروایا اور نہ ہی مزید حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت فلفور اس عالمگیر سٹریٹ کو سیل کروائے اور علاقہ مکین کو کرونا وائرس کے مزید کیسز بڑھنے سے بچائے صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عالمگیر سٹریٹ کو بروقت سیکور نہ کیا گیا تو خدا ناخواستہ نوتھیہ یونین کونسل 31 ,34,32 اور کنٹونمنٹ صدر کے مزید وارڈز میں کرونا وائرس پھلنے کا خدشہ ہے یاد رہے کہ صرف نوتھیہ قدیم و جدید اور گلبرگ سول کواٹرز مشتاق آباد کوٹلہ محسن نہایت گنجان آباد علاقے ہیں جسمیں تقریبا ایک سے ڈیڑھ لاکھ آبادی موجود ہے جبکہ دوسری جانب کنٹونمنٹ صدر کا ایریا جو کہ چھاؤنی اور گنجان آبادی علاقہ ہے۔صوبائی حکومت ضلعی و کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ ھائی الرٹ اور ایمرجنسی بنیاد پر ایکشن لیں اور عوام کو مزید کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچایا جاسکے۔