ٹحریر مولانا عبدالشکور قادری چیئرمین کونسل آف مساجد اولڈھم
انا لله وانا اليہ راجعون
پروفیسرمُحمد شبیر صاحب مرحوم و مغفُور (Waterloo Street )کے اچانک انتقال کی خبرنماز فجر کے وقت مُختلف دوستوں کے میسیجیز کے ذریعے ملی پڑھ کر بہت ہی دکھ اورافسوس ہوا۰ وُہ ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور بُزرگ تھے ۰ اُن سے میرا تعلق تقریبا پچھلے30/25 سال پر محیط ہے۰ وہ انتہائ پڑھے لکھے اور نفیس انسان تھے ۰بہت ہی متحرک اور کمیونٹی کی خدمت کرنے والے تھے اُن کے انتقال سے نہ صرف اُنکے خاندان کا اور اُنکے گھر والوں کا نقصان ہوا بلکہ ہماری ساری کمیونٹی کا بھی نقصان ہوا۰ اسی طرح پاکستان میں اُن کےاپنے علاقے کے لوگ بھی اُن کے پیار اور شفقتوں سے محروم ہو گۓ ۰اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پُر نہیں ہو سکے گا ۰اُنہوں نے ذندگی میں ہمیشہ ہر کارِخیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا۰ ۰میرا ایمان ہے کہ اسی وجہ سے اللہ تعالی اُنکی ساری دینی اور دُنیوی خدمات کو یقیناً قبول فرماۓ گا ۰
۰اُن کی سماجی اور مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا ۰موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کسی کو چھٹکارا نہیں ۰لہذا ایسے میں ایک مسلمان کو صبر کی تلقین کی گئ ہے۰میں اُنکے بھائ صاحب سمیت حاجی نذر حُسین صاحب اُن کے گھر والوں ،اُنکے اعزہ واقربا انکے دوست احباب سے فردا فردا تعزیت کرتا ہوں۰
اور رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ وہ پروفیسر مُحمد شبیر صاحب مرحُوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرماۓ۰ان کے صغیرہ اور کبیرہ گُناہوں کو معاف فرماۓ اُن کی قبر کو اپنے نور سے منور فرماۓ اُنکے تمام لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرماۓ ۰
آمین ثم آمین
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه وأدخله في الجنة الفردوس الأعلى ووسع مدخله واكرم نزله ونور قبره واجعله روضة من رياض الجنة بحق النبي الكريم سيد المرسلين وخاتم الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم.
آمين يارب العالمين بحق النبي الكريم سيد المرسلين وخاتم الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم.
