کمر توڑ مہنگائی نے غریب مزدور کا جینا دوبھر کر دیا

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
ڈسٹرکٹ وزیراباد ۔
کمر توڑ مہنگائی نے غریب مزدور کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ صبح سے شام تک دھوپ، گرد و غبار اور سخت مشقت کے باوجود ایک انسان کی اجرت اتنی نہیں کہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھر سکے۔ آج آٹا، دال، سبزی، بجلی اور دوائی سب اس کی پہنچ سے دور ہو چکے ہیں، مگر اس کی مزدوری وہیں کی وہیں ٹھہری ہوئی ہے۔
انسان دن رات محنت کرتا ہے، عمارتیں کھڑی کرتا ہے، دوسروں کے لیے محل بناتا ہے مگر خود ٹوٹی جھونپڑی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اس کے ہاتھوں میں چھالے ہیں، آنکھوں میں خواب ہیں اور دل میں ایک ہی سوال:کیا غریب کی محنت کی کوئی قیمت نہیں حکمرانوں اور ذمہ دار اداروں سے فریاد ہے کہ خدا کے لیے مزدوروں پر رحم کیا جائے۔ مہنگائی کے اس طوفان میں ان کی اجرت بڑھانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ زندہ رہنے کے لیے روٹی، کپڑا اور علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔اگر آج مزدور کی آہ و فغاں کو نہ سنا گیا تو کل یہ خاموشی ایک بہت بڑے درد میں بدل جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں