صحافت آج بھی زندہ ہے

Spread the love

تحریر : طلعت محمود بٹ
صحافت جیسے مقدس پیشے سے منسلک دوستوں کی طرف سے کچھ تدابیر اور خاص طور پر اندرونی معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے اکثر اوقات دلی خوشی اور حقیقی فخر محسوس ہوتا ہے کہ آج بھی سچے بولوں میں تاثیر زندہ و تاباں ہے ۔ آج بھی صحافیوں کے دکھ درد میں ہمہ وقت شریک ہونے کیلئے صحافتی تنظیمیں میدان عمل میں موجود ہیں ۔ جو کسی صحافی پر مشکل وقت آنے پر تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے متاثرہ صحافی کی آواز بن جاتی ہیں اور اسے انصاف دلا کر چھوڑتی ہیں ۔ ان میں سب سے نمایاں نام عالمی سطح پر ورکرصحافیوں کی متحدہ اور مستند ترین تنظیم گلوبل یونین آف جرنلسٹس کا سامنے آتا ہے جو برطانیہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہے ۔ اس کے بانی و صدر لارڈ ملک خلیل اعوان ہیں اور ( راقم مضمون )سینئر صحافی و شاعر جناب طلعت محمود بٹ (اٹلی) اس کے ترجمان ہیں ۔ گلوبل یونین آف جرنلسٹس پوری دنیا کی صحافی تنظیموں کی طرح آج بھی اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ مصروف عمل ہے ۔ حالات کے پیش نظر چند چیزوں پر روشنی ڈالتے ہوئے نقطہ نگاہ خالص اور دوستانہ ہے۔ جیسا کہ گزشتہ کئی سالوں سے بانی تحریک گلوبل یونین آف جرنلسٹس لارڈ ملک خلیل اعوان نے ایک مشفقانہ پیغام جاری کیا تھا کہ دنیا بھر میں کسی بھی صحافی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو گلوبل یونین آف جرنلسٹس ہر طرح کے امتیاز اور فرق سے بالاتر ہو کر اس کا نوٹس لے گی اور مسئلے کے حتمی حل تک اس کے ساتھ چلے گی لیکن شرط یہ ہے کہ مذکورہ صحافی حق بات پہ ڈٹا ہوا ہو ۔ ماشاءاللہ سے ہمیشہ کی طرح آج بھی گلوبل یونین آف جرنلسٹس اپنی صحافی برادری کے ساتھ اسی ہم آہنگی اور فولادی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ آج کے جدید دور میں کسی بھی صحافی کو کوئی بھی مشکل ہو اس کا حل اور تریاق تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں کی مشاورتی کونسل کی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان کے ہر صوبے شہر اور دیہات میں گلوبل یونین کا پیغام پہنچایا جا چکا ہےجیسا کہ یورپ میں رجیم کی مشاورتی کمیٹی اعلی سطح پر کام کر رہی ہے اسی طرح پاکستان میں میں کنٹری ہیڈ ظفر اقبال بربرہ ، محمد شاہد راہی اور دیگر رہنماوُں کی محنت سے گلوبل یونین کی کامیابی پر مشتمل ایک لمبی تفصیل موجود ہے۔ جسے باقاعدہ مستند حوالہ مانا جاتا ہے ۔ اگر گوجرانوالہ کی بات کریں تو یہاں گلوبل یونین ایک خاص رفتار اور شفافیت کے عنصر کو ساتھ لیتے ہوئے بڑی کامیابی سے اپنے تیسرے سال میں داخل ہوچکی ہے ۔ سال 2026 کیلئے گلوبل یونین کی رجیم کا انتخابی عمل قریباً مکمل ہونے کو ہے ۔ اس عمل میں سینئر صحافی اور گلوبل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جناب ڈاکٹر محمد الیاس بٹ کی مشفقانہ سرپرستی مسلسل شامل حال ہے ۔ ان کی شبانہ روز اور قابل اعتماد کارکردگی اور لگن کے باعث اطہر سلطان مغل اور ان کے رفقاء پراعتماد انداز سے یونین کے معاملات کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں ۔قائم مقام صدر مرزا اطہر سلطان مغل کی مسلسل محنت ، بھاگ دوڑ اور ان کے قابل اعتماد اور مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی اور عملی معاونت کا ذکر مضمون کی اصل روح ہے ۔ اطہر سلطان مغل کی بطور جنرل سیکرٹری اور بطور صدر کارکردگی سب کیلئے روشن مثال ہے جنہوں نے کٹھن حالات میں بھی صبر و تحمل اور رواداری کا دامن تھامے رکھا اور غیرضروری اختلافی معاملات سے نظر ہٹا کر خود کو صرف گلوبل یونین آف جرنلسٹس گوجرانوالہ کی کامیابی کیلئے وقف کررکھا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ان سے نظریاتی اختلاف رکھنے والے افراد ان کی خوش اخلاقی کے معترف ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں یونین اراکین نے متفقہ طور پر سال 2026 کیلئے انہیں مسلسل دوسری دفعہ صدارتی عہدے پہ نامزد کیا گیا ہے ۔ دوستو ! نامزد صدر اطہر مغل کی کاوشوں سے تنظیم کو ترقی کی ایسی تحریک حاصل ہوئی ہے جسے واضع طور پہ یورپ کی فضاوں تک محسوس کیا گیا ہے ۔ ان کی آواز دنیا بھر میں خاص طور پر پنجاب پاکستان میں سنائی دیتی ہے ۔قابل تحسین بات یہ ہے کہ گلوبل یونین گوجرانوالہ کی قیادت کی محنت اور لگن کی وجہ سے یونین کو شہر گوجرانوالہ کے صحافتی حلقوں میں باقاعدہ طور پر مضبوط اسٹیک ہولڈر کے طور پر تسلیم کرلیا گیا ہے اور پریس کلب گوجرانوالہ کے معاملات میں ان سے رائے بھی طلب کی جاتی ہے جو بلاشبہ ایک کامیابی ہے ۔ گوجرانوالہ پریس کلب کی موجودہ رجیم ، ایڈیٹر کلب ، ایڈیٹر کونسل ، ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن ، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ (راجہ حبیب ) ، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ (ملک توصیف کاشمیری ) ، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ (دستور) ، گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ (ورکرز) ، آل میڈیا کونسل ، آل میڈیا یونٹی اور ، الیکٹرانک ویب چینل ایسوسی ایشن اور دیگر مضبوط صحافتی یونینز کی جانب سے اسے باقاعدہ طور پر تسلیم کیا گیا ہے جو اپنے تئیں ایک اعزاز ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر بانی تحریک گلوبل یونین آف جرنلسٹس لارڈ ملک خلیل اعوان کی جانب سے گوجرانوالہ تنظیم کے تمام کارکنان اور عہدیداران کو دلی مبارک باد قبول ہو۔ ایک نیک اور خاص امید کے ساتھ آج بھی اپنے کارکنان اور ورکرز کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں گلوبل کی طرف سے نئے ساتھوں کو مکمل تحفظ اور یقین کے ساتھ اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ تبھی بجا طور پر کہا جا سکتا ہے کہ صحافت آج بھی زندہ ہے ۔

نوٹ : اس مضمون کے راقم گلوبل یونین آف جرنلسٹس یورپ میں یونین کے ترجمان ہیں ۔
اپنی دعاوں میں راقم طلعت محمود بٹ کو ضرور یاد رکھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں