نئے سال کے پُرمسرت موقع پر پیغامِ مبارکباد

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
نیا سال زندگی میں نئی امیدوں، نئے عزم اور نئی شروعات کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ لمحہ ہمیں ماضی کا جائزہ لینے، حال کو بہتر بنانے اور مستقبل کو روشن تر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اسی خوشگوار موقع پر یو جی نیوز یو کے بیورو چیف ڈسٹرکٹ وزیر آباد سکندر ملک کی جانب سے اہلِ ڈسٹرکٹ وزیر اباد سمیت پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ امر باعثِ مسرت ہے کہ ڈسٹرکٹ وزیراباد کو ایم این اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ صاحب ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ صاحب وزیراعلی پنجاب کے مشیر ریٹائرڈ برگیڈیئر بابر علاؤ الدین صاحب صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ صاحب جیسے مخلص، عوام دوست اور بصیرت افروز رہنماؤں کی سرپرستی حاصل ہے، جو ہمیشہ علاقے کی ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ ان رہنماؤں کی قیادت اور رہنمائی میں ضلع وزیراباد ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان شاء اللہ آنے والا سال مزید کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔
نیا سال ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم باہمی اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں، عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور اپنے شہر کو ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں ۔ سکندر ملک کا مزید کہنا تھا ۔تمام لیڈر عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے دیانت، محنت اور خلوص کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ۔
اللہ تعالیٰ کرے کہ نیا سال ہمارے شہر ضلع وزیراباد ، ہمارے وطنِ عزیز پاکستان اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں