بلا آخر ڈھائی سالہ دور ختم

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
تھانہ سوہدرہ مختار احمد باجوہ جیسے
بہادر، نڈر اور عوام دوست ایس ایچ او کا تبادلہ ۔ایس ایچ او مختار احمد باجوہ نے جو اڑھائی سالہ دورِ تعیناتی گزارا، وہ نہ
صرف پولیس تاریخ کا ایک کامیاب باب ھے بلکہ عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔ وہ ان چند پولیس افسران میں سے تھے جنہوں نے وردی کو طاقت نہیں بلکہ ذمہ داری، انصاف اور خدمت کی علامت بنایا۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ عام شہری کی بات کو پوری توجہ، تحمل اور احترام سے سنتے تھے اور صرف وعدوں تک محدود نہیں رہتے تھے بلکہ ان مسائل کو عملی شکل دے کر حل بھی کیا جاتا تھا۔ چاہے مظلوم شہری ہو یا کوئی اور کیس، کے مطابق قانون کے مطابق اور بلا امتیاز فیصلے کیےجاتے تھے۔سوہدرہ پولیس میں
برسوں سے موجود گروپ بندی، سفارش کلچر اور اندرونی سیاست کو انہوں نے جرات مندی سے ختم کیا۔ اہلکاروں کو واضح پیغام دیا کہ یہاں صرف قانون چلے گا، نہ کہ تعلقات یا دباؤ۔ یہی وجہ تھی کہ محکمہ پولیس کے اندر نظم و ضبط بہتر ہوا اور عوام کا اعتماد بحال ہوا۔
جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، قبضہ مافیا اور سماج دشمن عناصر کے خلاف انہوں نے سخت اور فیصلہ کن کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں سوہدرہ اور گردونواح میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی۔ امن و امان کی فضا بحال ہوئی اور شہریوں نے خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کیا۔
ایس ایچ او مختار احمد باجوا نہ صرف ایک بہترین آفیسر تھے بلکہ ایک دلیر لیڈر، منصف مزاج انسان اور اصول پسند پولیس افسر بھی تھے۔ ان کی قیادت میں پولیس عوام کے قریب آئی اور وردی کا وقار بلند ہوا۔
سوہدرہ کے عوام ایک اچھے افسر سے محروم ضرور ہوئے ہیں، مگر گوجرانوالہ کے عوام ایک قابل، ایماندار اور بہادر افسر کی صورت میں ایک قیمتی اثاثہ حاصل کر رہے ہیں۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایس ایچ او مختار احمد باجوا کو ان کی نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں ہر محاذ پر سرخرو کرے اور ان کے ذریعے مزید علاقوں میں امن و انصاف قائم ہو۔ ایسے افسران ہی اصل میں پولیس کا فخر اور قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں
ھم سب کی دعائیں انکی ساتھ ھمیشہ رھینگی۔
اردو گلوبل نیوز یو کے بیورو چیف ضلع وزیراباد سکندر ملک ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں