ہر ملک کے شہری کا یہ فرض ہے کہ اپنے ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لے اس کی آن شان پر حرف نہ آنے دے ۔ اس لے لئے ضروری ہے کہ اسے اپنے ملک کے بارے میں معلومات ہوں جو کہ حقیقت پر مبنی ہوں ہر شہری کا حق ہے کہ اسے معلومات تک رسائی حاصل ہو تاکہ بے بنیاد غیر مصدقہ باتیں نہ پھیل سکیں جس سے ملک میں بدعنوانیاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو جائے رائٹ ٹو انفارمیشن کا تعلق شہریوں کو ملکی معلومات تک رسائی کا حق دیتا ہے کہ جو حقائق بیان کئے جا رہے ہیں یا لاگو ہو رہے ہیں ان میں کس حد تک سچائی ہے اور فریضہ کتنے ہیں ۔اس مقصد کے لئے اس کو یقینی بنانے کے لئے مختلف صوبوں نے اپنے اپنے RTI قوانین بنائے ہیں ۔جس کے تحت معلومات کی رسائی ممکن ہو سکتی ہے اسی طرح پنجاب میں قانون شفاعت اور حق رسائی معلومات 2013 جو شہریوں کو معلومات حاصل کرنے کا حق دیتا ہے کہ وہ اپنے ملک کے بارے میں جانیں ۔ اس قانون کے تحت عوام کو اپنے ملک کے بارے میں جاننے کا موقع ملتا ہے ۔ اس سے عوام اپنے حقوق کا دفاع کرسکتی ہے ۔ جب معلومات نہ ہوں تو کیسے اپنے اور اپنے ملک کے بارے میں آواز اٹھا سکتے ہیں ۔ رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے قائم ہونے کا مقصد ہی عام شہری تک قانون کی رسائی ہے کہ ہر کوئی جانے سمجھے کہ جو معلومات عوام تک پہنچ رہی ہیں ان میں کتنی صداقت ہے اور کیوں بے بنیاد خبر بغیر کسی تصدیق کے کیسے پھیل جاتی ہے کیوں اس پر روک تھام نہیں ہر خبر جب جنگل میں آگ کی طرح پھیلتی ہے تو اس پر تصدیق کی مہر لازمی ہونا چاہیے جس سے نہ کسی کا وقار مجروح ہو اور نہ ہی ملک کی عزت پر حرف آئے ۔اس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ معلومات تک رسائی آسان اور سہل ہو ہر قسم کی معلومات کی ویب سائٹ ہوں ۔ بے بنیاد جھوٹی خبر کے سچ کو جاننے کے لئے عوام کے پاس سہل زراع ہوں جس سے بدعنوانیت کا خاتمہ ہو ۔ اس کے رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے متعلق ہر شہری کو پتہ ہونا چاہیئے پھر اپنے حقوق کے دفاع کے متعلق ہی معلومات حاصل کرسکتا ہے اپنے ملک کے بارے میں جان سکتا ہے کہ جیسے حکومت قوانین شہریوں پر لاگو کرتی ہے ایسے عام بندے کو بھی حکومت کے متعلق جاننے معلومات لینے کا حق ہے ۔ حکومت عوام کے بغیر نہیں ہوتی اور عام کا نظم ونسق حکومت کے بغیر نہیں چل سکتا ۔ قوانین عمل کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں اور عمل تب تک ممکن نہیں ہوسکتا جب تک ان کے بارے میں معلومات نہ ہوں ۔ زمہ دار رپورٹنگ ہو ہر معلومات کی بنیاد واضح ہو معلومات حاصل کرنے میں شہری کو کوئی رکاوٹ نہ ہو ملک عوام کا گھر ہوتا ہے گھر میں کیا ہو رہا گھر والوں کو ہی نہیں پتا تو گھر کو کیسے بچے ۔
آسیہ پروین مہر گوجرانولہ پاکستان
