تحریر ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف
سبی بلو چستان
دوستو آج ایک بہت اہم موضوع پر کچھ لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں
ہو سکتا ھے کوئی دوست میری بات سے متفق نہ ہو کیوں کے ہر انسان کی سوچ اور پسند اپنی ہوتی ھے
میرے خیال میں ہم کچھ فرسودہ رسم اپناے ہوے ہیں
ان رسموں کو ہمیں اگنور اور ختم کرنا چاۓ
جب بھی کسی کے گھر میں فوتگی ہو جاتی ھے کیوں کے موت سب کے لیے ھے مرنا سب نے ھے لیکن موت کی جگہ جس گھر میں فوتگی ہوئی ہو وہاں مہمانوں کی طرح خدمت کی جاتی ھے خواتین میں بھی چاۓ یا شربت چلتا ھے اور اسی طرح مردوں میں بھی چاۓ یا شربت چلتا ھے
جو کے اسلامی نقطہ نظر سے بلکل درست نہیں کیوں کے جس گھر میں فوتگی ہوتی ھے وہاں پر 3 دن چولا جلانا بلکل منع ھے نہ چاۓ نہ روٹی نہ کھانا اصولن اور شعریت کے مطابق بھی یہ عمل درست نہیں
کہی جگہ میں نے خود دیکھا ھے کیے جس گھر میں فوتگی ہوئی ہوتی ھے
اس گھر کے سربرا خود سے دعا مخفرٹ مانگنے والوں کے لیے کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں بازار سے سالن روٹی چاول وغیرہ تیار کراتے ہیں
یا پھر محلہ عزیز اقارب والے اپنی طاقت کے مطابق فوتگی کے گھر والوں کو کھانا چاۓ وغیرہ دیتے ہیں
اگر دعا کی جگہ پر انے والے دوستوں کو صرف پانی دیا جاۓ تو بہت اچھی بات ہو گی ثواب بھی بہت زیادہ ملے گا خرچہ بھی نہ ہو گا تکلیف بھی نہ ہو گی
ہمیں چاۓ اس فرسودہ رسم کو بلکل فل فور ختم کر دینا چاۓ ۔اللّه پاک سب کو اپنے امان میں رکھے اور خوشیاں دے امین
ہمیں چاۓ ہم فوتگی کے خاندان ان کے گھر والوں کی مدد کرنا چاۓ ہم وہاں نہ کھانا کھایں نہ چاۓ نہ شربت وغیرہ اگر کوئی دوسرے شہر سے عزیز اقارب دوست فیملی کے ساتھ آتا ھے تو پھر اسکا حق ہے اس کی سادگی والی خدمت کی جاۓ
ورنہ بصورت دیگر اگر کوئی بھی شخص یا خاتون اسی شہر کی ہیں یا لوکل ہیں انہیں اس فوتگی والے گھر یا جگہ سے کھانے پینے سے گریز کرنا چاے بلکہ انکی مدد کرنی چاۓ
فوتگی والی جگہ پر دعا جس جگہ مانگی جا رہی ھے وہاں پر چاۓ پلائی جا رہی شربت پلایا جا رہا کھانا کھلا جا رہا
کسی کا پیارا فوت ہو چکا غم کی افسوس کی جگہ ھے ہم چاۓ اور مشروبات سے خدمت کر رھے ہیں میرے نزدیک بلکل یہ درست عمل نہیں یہاں صرف پانی پلا یا جاے جو کے درست رھے گا
جہاں فوتگی ہوتی ھے کسی کا پیارا فوت ہو جاتا ھے کوئی بیماری سے کم عرصہ یا زیادہ عرصہ بیمار رہا ہزاروں بلکہ لاکھوں روپیہ خرچ کیا جس کی وجہ سے گھر والے ذہنی پریشانی اور علاج پر پیسہ خرچ کرنے کے باوجود انکا فرد فوت ہو چکا کوئی مقروض ہوا کسی نے قرض لیا کسی نے اپنی جمعہ پونجوی لٹا دی کسی نے اپنے گھر کا سامان فروخت کیا پھر بھی انکا اپنا پیارا بچ نہ سکا اور دولت بھی گی بندہ بھی گیا
مقروض بھی ہوے گھر کے زیور بھی فروخت ہوے
پھر فوتگی کے بعد سوگ کے کچھ دن کا اضافی خرچہ اس فوتگی والے گھرانہ کا کمر توڑ دیتا ھے
ہمیں چاۓ اس فضول رسم کو ختم کر دینا چاۓ
ہمیں ایک اچھی رسم کو اپنانہ چاۓ کے جب بھی ہم دعا مخفرت کرنے جایئں تو ہم ان کی مدد کریں لفافہ میں جسقدر تھوڑی بہت رقم ہو دعا کے بعد ان کے ورثہ کو دی جاۓ ایک تو تھوڑی بہت انکی مدد بھی ہو جاۓ گی اور کچھ مشکل بھی ہل ہو گی
اس طرح سے انکی اچھی خاصی مدد بھی ہو جاۓ گی
اس رسم کو عام کیا جاۓ
اگر کوئی صاحب حسیت ھے نہ لینا چاۓ تو یہ اسکی اپنی مرضی ورنہ اس بات کو عام کیا جاۓ تو بہت اچھا کہی غریبوں اور سفید پوش لوگوں کا بھلا ہو گا
دوسری اہم بات جب ہم کسی دوست عزیز کی بیماری کی عیادت کرنے جاتے ہیں تو فروٹ مٹھاہی وغیرہ لیکر جاتے ہیں میرے خیال میں درست نہیں آخر انکو خیرات کی مد میں لفافہ میں رقم دی جاۓ تو بہت بہتر ھے اگر بیمار کو رقم کی ضرورت ہو تو اس طرح اسکی دوائی وغیرہ میں وه رقم کام آسکتی ھے
ورنہ بصورت دیگر مریض اس خیرات کی دی ہوئی رقم سے اپنی مرضی سے کوئی چیز خیرات کر سکتا ھے تو مٹھائی یا فروٹ لینے کی بجاۓ اسکو لفافہ میں نقد رقم دی جاۓ یہ سب سے بہتر عمل ھے
شادیوں میں بھی رقم دی جاتی ھے بہت اچھی بات ھے یہ رسم بہت عام ھے اس سے کسی کی تھوڑی بہت مدد ہو جاتی ھے اور وه مہمانوں کی خاطر مدارات کر کے اپنی خوشی منا لیتا جسکو ہم عام زبان میں مراد کہتے ہیں ۔
مراد سے یاد آیا ایک اور مراد بھی ھے جس سے میری ذات کو سخت نفرت ھے وه یہ ھے رخصتی کے بعد دہلا اور دلہن کی گارڈی کا راستہ روکنا اور راستہ روک کر رقم کی ڈیمانڈ کرنا کے پیسے دو پھر راستہ دیتے ہیں اتنی رقم دو ایک کو دی تو تھوڑا اگے گے کوئی اور کھڑے ہیں مراد دو نکالو جلدہی کرو اس کو بھی رو پیٹ کر پیسے دیے پھر اعترض ہم زیادہ ھے اتنے میں گزارہ نہیں اور بھی دو
یعنی یہ سلسلہ گھر تک چلتا رہیتا ھے پھر گھر کا دروازہ اندر سے تالا لگا ہوا اندر جانے کی اجازت بلکل نہیں
مراد ھے شادی ھے پانچ ہزار دو یعنی گھر کا تالا کھلتے کھلتے دہلا اور اسکے سرپرست کی جان نکل جاتی ھے
عجیب رواج ھے
کسی کو کچھ احساس نہیں ایک بندہ شادی کے اخراجات سے پہلے پسہ ہوا ہوتا ھے اس مہنگائی کے دور میں اوپر سے یہ فرسودہ رسمات انسان کا قمر توڑ دیتے ہیں
ان غیر اسلامی رسموں سے دور رہنا چاۓ
جو لوگ اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی دعوت کا انتظام کرتے ہیں اور رقم مناموک نہیں لیتے اللّه نے توفیق دی ھے تب بھی اچھی بات ھے
تو دوستوںہمارے ذہہن میں جو بات تھی کھ دی ہر انسان کی اپنی سوچ ھے اور اپنا عمل
لیکن غلط رسموں اور غیر اسلامی رسموں سےاحتجاب کیا جاۓ
