ضلع وزیر آباد میں منشیات فروشوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں نے بلاشبہ ایک مثبت پیغام دیا ہے

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
ضلع وزیر اباد میں منشیات فروشوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں نے بلاشبہ ایک مثبت پیغام دیا ہے۔ضلع وزیراباد ۔سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے، گرفتاریاں ہوئیں اور کئی علاقوں میں وقتی طور پر نشے کے کاروبار میں کمی بھی دیکھی گئی۔ لیکن سب سے بڑا سوال اب بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ اگر کارروائیاں جاری ہیں تو نوجوانوں تک منشیات آخر پہنچ کیسے رہی ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ منشیات صرف ایک جرم نہیں بلکہ ایک ایسا ناسور ہے جو معاشرے کی کمزوریوں سے طاقت حاصل کرتا ہے۔ جب بے روزگاری بڑھتی ہے، تعلیم کمزور ہوتی ہے، والدین اپنی اولاد کی سرگرمیوں سے غافل ہوجاتے ہیں اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں میسر نہیں ہوتیں تو منشیات فروش ایسے ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں بھی آئس، چرس، افیون، نشہ آور انجیکشن اور شراب جیسی لعنت نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔
یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ بعض اوقات کارروائیاں وقتی اور محدود ہوتی ہیں۔ چند گرفتاریاں تو ہوجاتی ہیں مگر منشیات کے اصل سرغنہ اور سپلائی چین اکثر قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں۔ کئی علاقوں میں خفیہ طور پر یہ کاروبار دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ نوجوان دوستوں کی صحبت، سوشل میڈیا کے منفی رجحانات اور ذہنی دباؤ کے باعث نشے کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ یوں ایک طرف پولیس کارروائیاں کرتی ہے جبکہ دوسری طرف معاشرتی غفلت نئے شکار پیدا کرتی رہتی ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ صرف گرفتاریاں کافی نہ سمجھی جائیں بلکہ مستقل اور مؤثر حکمتِ عملی اپنائی جائے۔ اسکولوں، کالجوں اور مدارس میں منشیات کے نقصانات پر آگاہی مہم چلائی جائے۔ کھیل کے میدان آباد کیے جائیں، نوجوانوں کو روزگار اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کی صحبت، معمولات اور ذہنی کیفیت پر نظر رکھیں۔ علماء، اساتذہ، میڈیا اور سماجی تنظیموں کو بھی اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اگر آج ہم نے اپنی نوجوان نسل کو نشے سے نہ بچایا تو کل یہی نشہ ہمارے خاندانوں، ہمارے معاشرے اور ہمارے مستقبل کو کھوکھلا کردے گا۔ منشیات فروش صرف قانون کے نہیں بلکہ پوری قوم کے دشمن ہیں، اور ان کے خلاف کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب پولیس، عوام اور معاشرہ سب ایک صفحے پر ہوں۔ یہی وہ وقت ہے کہ ہم خاموش تماشائی بننے کے بجائے اپنی نسلوں کے تحفظ کے لیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں