مسٹر شوکت علی ایک مسیحا

Spread the love

تحریر: سردار راشد محمود مانچسٹر، برطانیہ

میں مسٹر شوکت علی کو پچھلے بیس سال سے جانتا ہوں کیونکہ میں بھی کرمپسال کے علاقے میں رہتا ہوں۔ ہمارا تعلق نہ صرف پڑوسیوں کا ہے بلکہ ہم دونوں مسجد انور الحرمین، چیٹھم ہِل کے انقاعدہ نمازی بھی ہیں۔ شروع میں ہمارا آپس میں زیادہ رابطہ نہیں تھا، مگر مسجد میں اکثر ملاقات ہوتی تھی اور آہستہ آہستہ بات چیت بڑھتی گئی۔ ہمارا تعلق محبت، اعتماد اور احترام کی بنیاد پر مضبوط ہوا جس کا اثر آج تک قائم ہے۔
میں نے ہمیشہ ان کی دو خوبیوں کو سراہا ہے: پہلا، ان کی پابندیِ وقت اور دوسرا، نمازِ فریضہ کی مسلسل ادائیگی کا جذبہ۔ میں ہمیشہ ان کے لیے عزت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ‘سر’ کہہ کر مخاطب کرتا تھا اور ان کا نام کبھی براہِ راست نہیں لیتا تھا۔ ایک دن مسجد کے ایک بھائی نے مجھ سے پوچھا کہ میں انہیں باربار ‘سر’ کیوں کہتا ہوں، جبکہ وہ اس وقت کوئی بڑا عہدہ دار نہیں تھے، میں نے مسکرا کر کہا:
یہ ان کی فطرت میں ہے۔ ایک دن وہ ہماری کمیونٹی کے بڑے رہنما اور عزت دار ‘سر’ بنیں گے، اور وہ دن دور نہیں۔”
یہ بات چیت 7 مئی کو انتخابات کے موقع پر ہوئی، جب کرمپسال اور چیٹھم ہِل میں خوشیاں منائی جا رہی تھیں۔ آج وہ وقت آ چکا ہے اور میری بات حقیقت بن گئی ہے۔
مسٹر شوکت علی ایک صاف دل، اعلیٰ اخلاق اور بہترین کردار کے مالک ہیں۔ انگریزی، اردو، پنجابی اور میرپوری زبانوں میں مہارت انہیں ہمارے علاقے کے لیے لارڈ میئر کے عہدے کے لیے بہترین اور قابلِ فخر امیدوار بناتی ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے اور ہماری کمیونٹی خصوصاً مسلمانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم خدمات سرانجام دیں گے۔
وہ ایک باقاعدہ نماز گزار اور سچے مسلمان ہیں، جو برطانیہ میں رہتے ہوئے اپنے دین و ملک سے محبت کرتے ہیں۔ میرا ارادہ ہے کہ مستقبل میں ان کے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ایک مکمل دستاویزی فلم بناؤں، جو اُن کی جدوجہد اور کامیابیوں کو سامنے لے آئے گی۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، استقامت اور کامیابی دے، اور ہمارے شہر مانچسٹر اور پوری کمیونٹی کی بھلائی فرمائے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں