صدیوں تجھے گلشن کی فضا یاد کرے گی

Spread the love

(تحریر سکندر ملک )
حلقہ 35 پی پی وزیر اباد مسلم لیگ نون ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ وہ روشن اور باوقار چراغ ہیں جن کی شخصیت محبت، خلوص، عزت اور مہمان نوازی کی جیتی جاگتی تصویر نظر آتی ہے۔ وہ نہ صرف ایک اعلیٰ ظرف انسان ہیں بلکہ اپنی شرافت، بردباری اور انسان دوستی کی وجہ سے ہر دل عزیز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی محفل میں بیٹھنے والا ہر شخص خود کو عزت، اپنائیت اور احترام کے حصار میں محسوس کرتا ہے۔ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ہر بڑے اور چھوٹے کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے دروازے ہر وقت مہمانوں کے لیے کھلے رہتے ہیں اور ان کا اندازِ مہمان نوازی ایسا متاثر کن ہوتا ہے کہ انسان دل سے ان کا گرویدہ بن جاتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنے مہمانوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں بلکہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کو اپنی خوش نصیبی سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جو شخص ایک بار چیمہ صاحب کی محفل میں شامل ہو جائے، اس کا دل دوبارہ ان کے پاس آنے کو بے تاب رہتا ہے۔چیمہ صاحب کے خلوص میں بناوٹ نہیں بلکہ ایک حقیقی محبت اور دلی اپنائیت شامل ہے۔ ان کی گفتگو میں شفقت، لہجے میں مٹھاس اور رویے میں عاجزی نمایاں نظر آتی ہے۔ چیمہ صاحب ۔ اقدار، روایات اور بھائی چارے کے امین ہیں اور ہمیشہ لوگوں کو جوڑنے، عزت دینے اور محبت بانٹنے کا درس دیتے ہیں۔
ان کی شخصیت نوجوان نسل کے لیے ایک خوبصورت مثال ہے کہ عزت، محبت اور خلوص سے لوگوں کے دل جیتے جاتے ہیں، نہ کہ دولت یا طاقت سے۔ چیمہ صاحب کی یہی اعلیٰ صفات انہیں دوسروں سے منفرد اور ممتاز بناتی ہیں۔ہم دل کی گہرائیوں سے چیمہ صاحب کی عظمت، مہمان نوازی، انسان دوستی اور اعلیٰ اخلاق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ انہیں ہمیشہ صحت، عزت، خوشیوں، کامیابیوں اور محبتوں کے ساتھ سلامت رکھے، تاکہ وہ اسی طرح لوگوں کے دلوں میں محبت اور اخلاص کے چراغ روشن کرتے رہیں۔
آمین یا رب العالمین۔
اردو گلوبل نیوز بیوروچیف ضلع وزیراباد سکندر ملک ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں