28 مئی یوم تکبیر پر ہم اپنے ہیرو ڈاکٹر قدیر خان صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے

Spread the love

( تحریر سکندر ملک )
28 مئی یوم تکبیر پر ہم اپنے ہیرو ڈاکٹر قدیر خان صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ درجات عطا فرمائے آمین ثم آمین 🤲
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن 😭
‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال (انڈیا) میں پیدا ہوئے
‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1952ء میں پاکستان منتقل ہوئے
‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 1960ء میں کراچی یونیورسٹی سے میٹالرجی میں ڈگری حاصل کی
‏ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جرمنی اور ہالینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی
‏1967 میں ہالینڈ سے میٹالرجی میں ماسٹر اور 1972 میں بیلجیم سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی
1976 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز قائم کی
1981 میں لیبارٹری کا نام ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹری رکھا گیا
یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہے
مئی 1998 میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے 2000 میں ککسٹ نامی درسگاہ کی بنیاد رکھی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1996 اور 1999 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 1989 میں حلال امتیاز سے نوازا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لیبارٹری نے پاکستان کیلئے 1000 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا
اسی ادارے نے 25 کلو میٹر تک مار کرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائے
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی ۔۔۔
ان کی عمر 86 برس تھی۔
اسلام زندہ باد 🤲
پاکستان پائندہ باد 🇵🇰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں